اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اشناشاہ نے اپنی اس بیماری کی خبر انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر شیئرکی۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں، جو فرد کو لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میری یہ بیماری زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ میں کسی کو فورا نہیں پہچان پاتی ہو ں۔ جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے اگرمیں انہیں پہچان نہ سکوں تو وہ کسی بد گمانی کا شکارنہ ہو جائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ میری اس کنڈیشن کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کیا ہے اور اس کے فرد کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے۔

پراسوپیگنوسیاایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں مریض اپنے اردگرد رہنے والے یا عام لوگوں کو بھی پہچان نہیں پاتا ہے ، جس سے وہ کھبی مل چکا ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *