اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(پاکستان امیج)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔

اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں اُشنا شاہ سفید رنگ کے نہایت سادہ مگر دیدہ زیب گاؤن میں نظر آئیں جبکہ حمزہ امین نے بھی سفید لباس پہن کر ان کے ساتھ خوبصورت انداز اپنایا۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کیپشن لکھا، ’اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ‘ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اُشنا شاہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *