کراچی (پاکستان امیج) معروف سینئر اداکارہ اسما ء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں۔
ایک ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد میری پہلی محبت ہیں، ان کا نمبر بڑی مشکلوں سے حاصل کر کے انہیں فون کیا، پھر جیسے ہی زندگی میں پہلی مرتبہ ان کی آواز حقیقت میں سنی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔ اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا تو میں نے کہہ دیا کہ آپ وحید مراد بات کر رہے ہیں؟ تو وہ کہنے لگے نہیں جی میں وحید نا مراد بات کر رہا ہوں۔ مزید یہ کہ اپنی پہلی محبت کی طرف سے ایسا جواب ملنے پر اسما کہنے لگیں کہ میں ان کی کیفیت سمجھ سکتی ہوں کہ میری طرح ہی انہیں دن بھر کتنے فون آتے ہوں گے ، پھر آخر کار انسان پریشان تو ہو ہی جاتا ہے۔
Pakistan Image