اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا کیس، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کے خلاف اداروں پرالزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مزید پیشرفت نہ ہو سکی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *