احمد علی اکبر کے ولیمے کی ابتدائی جھلکیاں سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) معروف اداکار احمد علی اکبر کے ولیمے کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی ولیمے میں دلہن کے ساتھ خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنا یا گیا ہے۔

مختلف صارفین کی جانب سے انسٹا اسٹوریز میں ولیمے کی شیئر کی گئی ابتدائی جھلکیوں میں احمد علی اکبر کو گرے سوٹ بوٹ میں ملبوس دیکھ سکتے ہیں جبکہ ان کی دلہن کا چہرہ ان تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم نئی نویلی دلہن ماہم بتول نے ولیمے کی تقریب میں ہلکے گلابی لانگ ٹیل نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ سلور لانگ ٹیل میکسی زیبِ تن کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری جانب اداکار کے فنکار دوستوں نے اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی اس تقریب کی اپنی سیلفیز بھی پوسٹ کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ احمد علی اکبر کے ولیمے میں ان کے شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند خاص اور مخصوص دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ جن شخصیات نے اس تقریب کو چار چاند لگائے ان میں اداکار عثمان خالد بٹ، عثمان مختار ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور اداکار و گلوکار عزیر جیسوال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ دکھائی دیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *