احسن خان نے عمرہ کی ادائیگی کا تجربہ بیان کردیا

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکار احسن خان نے مداحوں کے ساتھ اپنے عمرہ کی ادائیگی کا روح پرور اور غیر معمولی تجربہ شیئر کردیا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ عام طور پر لوگوں کے مطابق وہاں پہنچ کر رونا آتا ہے ، لوگ روتے ہیں لیکن انہیں بالکل بھی رونا نہیں آیا بلکہ جذباتِ مسرت سے وہ مسکرا رہے تھے ، ان کی مسکراہٹ بند نہیں ہورہی تھی۔ یہ عمرہ کی ایسی غیر معمولی چیز تھی جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ وہ سال میں ایک بار عمرہ پر جانے کی کوشش کرتے ہیں، اس بار وہ نئے سال کے موقع پر فیملی کے ساتھ روضہ رسول جانا چاہتے تھے اور قسمت وہاں لے گئی، وہ روحانیت کا الگ ہی سفر ہے جسے بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا عمرہ والدہ کے ساتھ کیا تھا جب پہلی بار وہ روضِہ رسول گئے تھے وہ بھی ایک الگ ہی تجربہ تھا اور پھر خانہِ کعبہ کے منظر دیکھنے کی الگ ہی لذت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *