احسان اللّٰہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی انجری پر انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے طابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ احسان اللّٰہ کی انجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو آزاد میڈیکل بورڈ دیکھے گا۔انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو کہ احسان اللّٰہ کی انجری سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹر فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *