اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے یونٹ پر دکان اور 40 روپے یونٹ پر گھر نہیں چل سکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بجلی بلوں کے معاملے پر حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالہ کےلئے کام کررہی ہے اور اسی لئے وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لئے 50 ارب دیے مگر ان معاملات کا حل دیرپا اصلاحات ہیں۔ علی پرویز نے کہا کہ آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندان والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا شیئر صرف 80 ارب ہے، اس میں اگر کسی نے چور بازاری کی تو تحقیقات ہونی چاہئے۔علی پرویز کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی اور نہ 40 روپے یونٹ پر گھر چل سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی جو پلانٹس ہیں ان میں کچھ حکومتی پلانٹ کول اور آر ایل این جی پرہیں اور کچھ چائنیز ہیں مگر ان کی فنانسنگ چائنیز بینک نے کی ہے، جنہوں نے مشکل وقت میں پلانٹس لگائے انہیں ولن نہیں بلکہ ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، ان مسائل کے حل کےلئے ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن سے تقریباً 40 سے 50 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے جارہے ہیں، جتنی دیر ہم بیٹھے ہیں محدود وسائل میں جوکرسکے کریں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image