احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ”ریزیڈنٹ ایول“ میں کردار ادا کیا، جو ان کی عالمی شناخت کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

حال ہی میں احد رضا میر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جس میں ان سے ”ریزیڈنٹ ایول“ میں بولڈ سینز سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ ان سینز کے کرنے سے بدنامی ہوگی لیکن ایک طرف ہم فلموں اور ڈراموں میں تشدد، گالم گلوچ دکھاتے ہیں جو آڈینس کی ایک بڑی تعداد پسند بھی کرتی ہے لیکن اگر رومانوی لمحات دکھائے جائیں تو یہاں مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔

احد رضا میر کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو ہالی ووڈ اور بالی ووڈ موویز سے مسئلہ نہیں حالانکہ یہ فلمیں ان سینز کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی سیریز تھی اور ان سیریز کے تقاضے بہت مختلف ہوتے ہیں۔

”ریزیڈنٹ ایول“ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے یہ گیم کھیلتے آئے ہیں اور جب کسی گیم بیسڈ اسٹوری پر کام کیا جاتا ہے تو اس کا تجربہ الگ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں ارجن بترا کے کردار میں ناظرین نے انہیں بہت سراہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *