’اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں لیکن والدہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی مرد کی بجائے ۔ ۔ ۔‘ اداکارہ عائشہ عمر نے گھر کی بات باہر بتادی

کراچی (پاکستان امیج) فلم اور ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں، لاہور زیادہ محفوظ جگہ ہے، کراچی کی کھلی فضا میں لڑکیاں واک نہیں کرسکتیں، انہوں نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں ’لیکن والدہ چاہتی ہیں کہ میں پاکستانی مرد کے بجائے ترکش یا یورپی مرد سے شادی کروں‘۔

ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ملک میں لڑکیوں کے تحفظ اور اپنے تجربات کے علاوہ ماضی کے بُرے تعلقات اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ کے شروع میں کہا کہ ان کے بھائی پاکستان چھوڑ کر ڈنمارک چلے گئے ہیں، والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتی ہیں اور وہ خود بھی یہ فیصلہ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں اپنے ملک سے بے حد پیار ہے، ’پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اگر مجھے کسی سرزمین میں رہنے کا کہا جائے تو میں پاکستان کی ’سرزمین‘ کا انتخاب کروں گی، دنیا کی ہر خوبصورتی ہمارے ملک میں ہے لیکن گزشتہ 50 سال کے دوران سیاسی رہنماوں نے جو حالات پیدا کیے ہیں اسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی ہے، آج کل لڑکیاں پوش علاقوں میں بھی واک یا سائیکل نہیں چلا سکتیں، ’میں اپنے ملک میں محفوظ محسوس نہیں کرتی، اپنے گھر کے باہر سڑک پر واک نہیں کرسکتی، ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے کہ وہ کھلی فضا میں واک کرسکیں، یہاں تک کہ پوش ایریا میں بھی واک یا باہر سائیکل نہیں چل سکتی۔‘

عائشہ عمر نے کہا کہ صرف کوڈ-19 کے دوران لڑکیوں کو یہ آزادی حاصل تھی کہ وہ باہر واک کرسکتی تھیں، ’صرف لاک ڈاؤن کے دوران ہم گھر سے باہر جاکر واک کرسکتے تھے، لاک ڈاؤن کے 6 ماہ کے دوران سائیکل بھی چلائی، واک بھی کی، مجھے کراچی میں ہمیشہ انزائٹی رہتی ہے، میں یہاں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی، مرد کبھی سمجھ سکتا کہ ایک پاکستانی لڑکی کس طرح زندگی گزار رہی ہے ، جتنی بھی کوشش کرلیں نہیں آپ نہیں سمجھ سکتے۔’

کراچی میں رہنے کے بُرے تجربات پر بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ ان کے ساتھ کراچی میں بہت بُرے واقعات پیش آئے ہیں،’دو مرتبہ ڈاکوؤں نے فون اور قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی، میں اب کھلے عام واک نہیں کرسکتی کیونکہ بہت لوگ تنگ کرتے ہیں لیکن میں سڑک کر بغیر کسی خوف کے واک کرنا چاہتی ہوں، وہ وقت کب آئے گا جب میں اغوا، ریپ اور ڈکیتی کے خوف کے بغیر کھلے عام اپنے ملک میں واک کرسکوں، یہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے جو ہمارے ملک میں نہیں ہے۔’

عائشہ عمر نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دوبارہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ اب ماں بننا چاہتی ہیں ’میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں اب ماں بننا چاہتی ہوں، پچھلے تین چار سال کے دوران اپنے آپ کو بُری صورتحال سے نکال لیا ہے،عائشہ عمر نے کہا کہ پہلے وہ ماں بننے سے گھبراتی تھیں کیونکہ میرا اپنا بچپن بہت بُرا گزرا ہے اس کے علاوہ لوگ جب کہتے تھے کہ اب دنیا میں مزید بچے پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو میں گھبراتی تھی اورہ ’میں نے سوچ لیا تھا کہ شادی کے بعد میں بچہ گود لے لوں گی، میں اب بھی بچہ گود لینا چاہتی ہوں لیکن میں خود بھی ماں بننا چاہتی ہوں۔ ’

عائشہ عمر نے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا جیون ساتھی چاہیے جس پر وہ مکمل بھروسہ کرسکیں اور ایماندار ہو، میری امی ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی کسی پاکستان مرد کے بجائے کسی ترکش یا یورپی مرد سے شادی ہو۔ ’میری والدہ صرف 30 برس کی تھیں جب والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے اپنی زندگی اکیلے مرد بن کر گزاری ہے، بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا، والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں، میں نے یہاں کام کرنے کیلئے بہت اصرار کیا۔‘

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *