’اب تحریک انصاف کا نام تو رہے گا لیکن ۔ ۔ ۔‘ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ کے بلے سے متعلق فیصلے پر سابق سیکریٹری سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف مجموعی طور پر اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے، پارٹی کا نام تحریک انصاف تو رہے گا لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی نشستیں آزاد امیدوارکی حیثیت سے آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستیں بھی اب ختم ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *