لاہور (پاکستان امیج )سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےانکشاف کیاہے کہ ابھی نندن کےمعاملے پر ڈونلڈٹرمپ نےبانی پی ٹی آئی کوفون کیا تھا، سابق صدر ٹرمپ نے تناؤ کم کرنے کا کہا تھا۔
نجی ٹی وی ’ آج نیوز‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سابق صدر ٹرمپ نے ابھی نندن کےمعاملےپرعمران خان کو فون کیا تھا ۔اور تناؤ کو کم کرنے کا کہا تھا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بحران بھارت نے شروع کیا ہے لیکن اس کو مزید نہ بڑھایا جائے ۔فواد چوہدری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں صیح رائے نہیں رکھتے تھے۔ کیونکہ مودی کا زبردستی گلے لگنا انگریزپسند نہیں کرتے۔ وہ مودی کو ایک احمق آدمی سمجھتے تھے۔ اور وہ انکا مذاق اڑاتے تھے۔
سابق وزیراطلاعات نے بتایا کہ نریندرمودی نےمسئلہ کےحل کاموقع ضائع کیا کیونکہ عمران خان تعلقات بہتر کرناچاہتےتھے، تعلقات بہتر ہونے سےپاکستان اوربھارت دونوں کوفائدہ ہوگا لیکن زیادہ فائدہ بھارت کوہوگا، ہم بھارت سے تعلقات برابری کی بنیاد پرچاہتے ہیں۔
سابق وزیراطلاعات نے بتایا کہ میں کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، ہرجگہ انتہاپسندوں کی سوچ ایک جیسی ہوتی ہے۔ اگر مودی 1971 میں ہوتے تو شاہد انڈیا ٹوٹ گیا ہوتا۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیرحل میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بابری مسجد کو شہید کیا ، پھر دبئی میں مندر کا افتتاح کیا اور اب اورنگزیب عالم گیر کی مسجد گرا رہے ہیں لیکن ہمارا دفتر خارجہ “ مج کُنگڑیاں پا “ کر بیٹھا ہوا ہے ۔اور نہ ہمارے کسی مسلم ممالک نے مذمت کی الٹا مندر کا افتتاح کروایا جا رہا ہے۔
Pakistan Image