ابھی سردی آنے سے پہلے بارشوں کا ایک سپیل باقی لیکن پھر موسم میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے؟ محکمہ موسمیات کا موقف آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسم کے پیٹرن میں تبدیلی آئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور سپیل آنا باقی ہے جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

اسلام آباد کا موسم بدل رہا ہے، دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق محسوس کیا جارہا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے سردی کے باقاعدہ آغاز میں ابھی ایک اسپیل اور بارشوں کا آنا ہے۔بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہے جس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باوجود درجہ حرارت میں فوری نمایاں کمی آنے کا امکان نہیں۔ابھی اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے جب کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *