ابرار احمد کے زخمی ہونے کی صورت میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں متبادل کھلاڑی کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

سڈنی (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابراراحمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف جاری چار روزہ میچ میں پاوں کی تکلیف کے باعث گراونڈ سے باہر چلے گئے اور اب خبریں آ رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئے ہیں اور ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کے متبادل سپنر پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر چیف سلیکٹر نے سپنرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ، ابرار احمد کی ایم آر آئی کی رپورٹ قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کو موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ساجد خان اور زاہد محمود کو سٹینڈ بائی رہنے کا کہہ دیا گیاہے ، اگر ابرار احمد کی ایم آر آئی ٹھیک نہیں آتی تو ساجد خان یا زاہد محمود میں سے کسی ایک کو سکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کیئے جانے کا امکان ہے ۔

ساجد خان اور زاہد محمود کا آسٹریلیا کوویزا پہلے سے ہی موجود ہے ، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد قومی سپنرز میں سے کسی ایک کو فائنل کرینگے. قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کل محمد حفیظ سے مشورہ کرکے متبادل کو فائنل کرینگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *