آڈیو لیکس معاملہ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کے متن میں کہا گیا اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے،18ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی، مرکزی کیس اب 30اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے،کیس زیرالتوا ہونے کے باوجودایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف اے کے نوٹس کو معطل کرے۔

جسٹس بابر ستار نے کہاکہ ایف آئی اے کس چیز کیساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *