آڈیوز پر جو کمیشن بنا اس کے ٹی او آرز میں یہ تھا ہی نہیں کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے،جسٹس بابرستار

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے پر جسٹس بابرستار نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آڈیوز پر جو کمیشن بنا اس کے ٹی او آرز میں یہ تھا ہی نہیں کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے،اگر ہمارے فون کی نگرانی کی جا رہی ہے تو ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ایسا کون کررہا ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے پر نجم الثاقب اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالتی معاون سینیٹر رضا ربانی نےاپنےتحریری دلائل عدالت میں پیش کردیئے ۔

وزیراعلی محسن نقوی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی حالت زار پر برہم، ایم ایس ہسپتال کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آڈیوز کسی غیرملکی ایجنسی نے ریکارڈ کی ہیں؟وزیراعظم ہاؤس ، وزیراعظم اور ان کے خاندان اور چیف جسٹس کے خاندان کی آڈیو لیک ہوئیں۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں ایسا بالکل نہیں کہہ رہا کہ کسی غیرملکی ایجنسی نے ریکارڈ کی ہونگی،جسٹس بابر ستار نےکہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ ہے ، بینظیر بھٹو کیس میں ابتک یہ چیزیں ریکارڈ پر ہیں،کیا آفسز میں یہ ڈیٹا اکٹھا جاتا ہے اور پھر اس سے بلیک میل کیا جاتا ہے؟آڈیوز پر جو کمیشن بنا اس کے ٹی او آرز میں یہ تھا ہی نہیں کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے،اگر ہمارے فون کی نگرانی کی جا رہی ہے تو ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ایسا کون کررہا ہے؟اٹارنی جنرل نے کیس کی سماعت ان کیمرہ کرنےکی استدعا کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *