آپ کی اپنی پارٹی کے شخص نے مسنگ پرسن بل غائب کردیا،آپ صادق سنجرانی کو پارٹی بنائیں ،چیف جسٹس کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اپنی پارٹی کے شخص نے مسنگ پرسن بل غائب کردیا،کمیٹی کے پاس سے بل نکلا اور سینیٹ سے غائب ہو گیا، قومی اسمبلی سے جو بل پاس ہوا وہ غائب کردیاگیا،ادارے کا رکھوالا ہی مسنگ پرسن بل غائب کرسکتا ہے ناں،ہم مناسب کچھ نہیں سمجھیں گے،آپ صادق سنجرانی کو پارٹی بنائیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے صفحہ نمبر 3پر خواجہ آصف کا بھی نام لکھا ہوا ہے،خواجہ آصف تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں،آپ کے پاس اتھارٹی ہے کہ اتنے سارے نام لکھیں؟آپ ہمارا مذاق اڑائیں گے تو ہم آپ کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو سیاسی باتیں نہیں کرنے دینگے، پاکستان میں جو شخص عہدے پر ہوتا ہے وہ دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صادق سنجرانی کس پارٹی کے ہیں؟شیریں مزاری پی ٹی آئی کی وزیر تھیں،صادق سنجرانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے سینیٹر بنے۔چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اپنی پارٹی کے شخص نے مسنگ پرسن بل غائب کردیا،کمیٹی کے پاس سے بل نکلا اور سینیٹ سے غائب ہو گیا، قومی اسمبلی سے جو بل پاس ہوا وہ غائب کردیاگیا،ادارے کا رکھوالا ہی مسنگ پرسن بل غائب کرسکتا ہے ناں۔

چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مناسب کچھ نہیں سمجھیں گے،آپ صادق سنجرانی کو پارٹی بنائیں ،عجیب بات ہے ایک وفاقی وزیر کہہ رہے ہیں بل غائب ہو گیا،اس کا مطلب یہی ہے کہ مسنگ پرسن بل غائب ہوا ، بہت بڑی سازش ہو گئی، آپ ہمارے پاس سیاسی مقاصد کیلئے کیس لائیں گے تو الگ بات ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ سب لوگ خود ہمارے سامنے درخواستگزار بنے ہیں؟کیا یہ سب وہ لوگ ہیں جو خود وسائل نہیں رکھتے کہ عدالت آ سکیں؟جو شخص دھرنا کیس میں نظرثانی لا سکتا ہے کیا اپنا کیس نہیں لگا سکتا،کل شیخ رشید کہہ دیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں، شعیب شاہین کون ہیں میرا نام لینے والا؟۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

وزیراعظم کا پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اہم سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *