لاہور (پاکستان امیج)تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نشان انٹراپارٹی انتخابات کی وجہ سے نہیں روکا جا سکتا ، آئین اور الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کی اجازت نہیں دیتے ہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وکیل تو بس دلائل دے کر نکل جاتے ہیں ہمیں فیصلہ لکھنے کیلئے بھی وقت درکار ہوتاہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر کیس کی سماعت کر رہاہے ، جس دوران وکیل حامد خان نے کہا کہ مرکزی کیس میں علی ظفر وکیل تھے وہی اس کیس میں دلائل دیں گے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی دلائل دینا چاہے ہمیں مسئل نہیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےحامد خان سے استفسار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے آپ نے پڑھا ہے ،وکیل حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے ، پہلے علی ظفر دلائل دیں گے میں آئنی معاملہ پر دلائل دوں گا ۔
وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ انتخابی نشان انٹراپارٹی انتخابات کی وجہ سے نہیں روکا جا سکتا ، آئین اور الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کی اجازت نہیں دیتے ہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وکیل تو بس دلائل دے کر نکل جاتے ہیں ہمیں فیصلہ لکھنے کیلئے بھی وقت درکار ہوتاہے ،عدالت کو ادراک ہے عدالت پرا یک بوجھ فیصلہ کا بھی ہے جو وکیل پر نہیں ہے ،علی ظفر نے کہا کہ عدالت کی معاونت کروں گا لیکن آج انتخابی نشان ، حتمی فہرستوں کے اجراکی آخری تاریخ ہے ۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ دو سوالات ہیں کہ کیا عدالتی دائرہ اختیار تھا یا نہیں ،کیا الیکشن کمیشن کے پاس انٹراپارٹی الیکشن کی چھان بین کا اختیار ہے یا نہیں ،علی ظفر نے کہا کہ عدالت کی معاونت کروں گالیکن آج انتخابی نشان ، حتمی فہرستوں کے اجرا کی آخری تاریخ ہے ،آرٹیکل 17 دو کے تحت سیاسی جماعتیں بنانے کا اختیار دیتا ہے ،سپریم کورٹ بھی آرٹیکل 17 دو کی تفصیلی تشریح کر چکی ہے ،انتخابات ایک انتخابی نشان کے ساتھ لڑنا سیاسی جماعت کے حقوق میں شامل ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کی بنیاد پر انتخابی نشان سے محروم کرنا آرٹیکل 17 دو کی خلاف ورزی ہے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک برتا ہے ۔
Pakistan Image