اسلام آباد(پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوئی کسر ہی نہیں چھوڑتے ،بنانا ری پبلک نہ بنائیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ دیکھتے ہیں توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں،اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 22جولائی کو درخواست دی کہ 26جولائی کو جلسہ کرنا تھا،عدالت نے استفسار کیا کہ کس فیصلے پر توہین عدالت ہے؟عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے لکھا 20اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ یا احتجاج کر سکتے ہیں،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت تو اس پر نہیں بنتی،جج نے درخواست آپ کو بھیجی،عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے،صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیشن میں ہے،فیض آباد بلاک ہوااس کے نقصانات قوم کو ہو رہے ہیں،ڈی چوک پر احتجاج پر تو مکمل پابندی عائد کردیں،عدالت نے استفسار کیا گزشتہ فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے؟
عدالت نے اظہار حیرانگی کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی؟عدالت نے ریمارکس دیئے پارک پارک ہے اسے پارک رکھیں،رولز بنائیں، احتجاج کیلئے جگہوں کو مختص کریں، عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوئی کسر ہی نہیں چھوڑتے ،بنانا ری پبلک نہ بنائیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ دیکھتے ہیں توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں،اس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا۔
سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22اگست کواسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری درخواست پریس کلب کے باہر احتجاج کی ہے جلسے کی نہیں،جلسے کی اجازت کا کیس چیف جسٹس کی کورٹ میں ہے،ہماری احتجاج کی درخواست الگ ہے جلسے کی الگ، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس صورتحال کی وجہ سے لوگ آپ کے ملک نہیں آرہے،عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیں،الیکشن کمیشن کے پاس سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ہوتی ہیں،ان تفصیلات کے تحت احتجاج میں خزانے کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کے اکاؤنٹس اٹیچ کر سکتے ہیں،یہ توہین عدالت کی درخواست ہے میں انہیں جیل میں ڈال دونگا یا چھوڑ دونگا،توہین عدالت کیس میں عدالت نے جلسے کی اجازت نہیں دینی۔
Pakistan Image