آپ نے کبھی کسی وکیل کو کہا ہے رات 11بجے دلائل دیں؟سلمان اکرم راجہ کا جج سے سوال

اسلام آباد(پاکستان امیج)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے جج سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی کسی وکیل کو کہا ہے کہ رات 11بجے دلائل دیں؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یکم فروری کو گواہی شروع ہوئی، 2فروری کو ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

جج افضل مجوکا نے 2روز میں ٹرائل مکمل ہونے پر حیرانی اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2روز میں فیصلہ؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 14،14گھنٹے دو روز کھڑے رہے ، ٹرائل کورٹ نے کہاآج ہی سب کریں،ٹرائل کورٹ نے کہاکہ گواہ، دلائل، سب آج کریں، فیصلہ سنانا ہے،رات 12بجے تک اڈیالہ جیل میں کھڑے رہے،ٹرائل کورٹ کا اعلان جنگ تھا کہ 3فروری کو ہی فیصلہ سنانا ہے۔

وکیل نے جج سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی کسی وکیل کو کہا ہے کہ رات 11بجے دلائل دیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ خاور مانیکا نے کہاکہ بشریٰ بی بی دنیا نی سب سے شریف خاتون ہیں،خاور مانیکا نے کہاکہ جب بانی پی ٹی آئی کا زندگی میں عمل دخل نہیں تھا تب تک وہ شریف تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *