راولپنڈی (پاکستان امیج)پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان کے اندر کامیاب فضائی کارروائیاں کی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور13 مارچ کی درمیانی شب کی جانے والی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان اہداف میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے منسلک عسکری تنصیبات بھی شامل تھیں۔
فضائی حملوں میں کابل میں موجود 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قندھار ایئر فیلڈ پر واقع تاروو دہشتگرد کیمپ اور آئل اسٹوریج کی سہولت سمیت اس سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے میں صوبہ پکتیا میں واقع شیریناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک طے شدہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔
Pakistan Image