آٹے کی سپلائی بحال، حکومت اور فلارملز مالکان میں معاملات طے پاگئے

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت اور فلارملز مالکان میں معاملات طے پا گئے. ملز مالکان نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملزآج سے دوبارہ کھل جائیں گی،آج 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پرمارکیٹ میں سپلائی کریں گی۔

ذرائع فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت فلار ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دیگی، ملٹی نیشنل کمپنیاں 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزارروپے من میں فراہم کرنے پرآمادہ ہوگئی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مقدار اور طریقہ کار طے کریں گے۔

معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اورملز گندم آٹا بحران سے متعلق سفارشات تیارکر رہے ہیں، فلارملزکا حکومت سے تعاون خوش آئند ان کی سفارشات پرغور کیا جارہا ہے، پنجاب کی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال رہے گی، گندم اور آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی، استحکام آجائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *