آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے: شہباز شریف

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہےکہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سلمان رفیق ، سعد رفیق، جاوید لطیف ، محسن شاہنواز رانجھا، افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر، عرفان ڈوگر اور اشرف جٹ ، میاں عطاء مانیکا اور ذوالفقار بھٹی موجود تھے۔ شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کی تعریف کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *