آٹا سستا ہونے کا امکان، روسی گندم آنے سے کراچی میں قیمت کتنی گر جائے گی؟ امپورٹرز نے بتا دیا

کراچی (پاکستان امیج) روسی گندم منگوانے والے امپورٹرز نے کہا ہے کہ جیسے ہی گندم کراچی پہنچے گی تو ریٹ میں 15 سے 20 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ روس سے گندم منگوانے والے امپورٹرز نے بتایا کہ روسی گندم جیسے ہی ملک میں پہنچے گی تو قیمت میں فوری کمی آنے کا امکان ہے۔ 15 ستمبر کو پہلا جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ دوسرا جہاز 25 ستمبر تک پہنچ جائے گا۔

امپورٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ تینوں جہازوں میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ روسی گندم کی قیمت کراچی پہنچ کر 100 روپے میں پڑے گی۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے ، آٹا 160 روپے کلو دستیاب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *