آنے والی حکومت کو بہت سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،مصدق ملک بول پڑے

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کو بااختیار وزیراعظم کی ضرور ت ہے جو قومی امنگیں پوری کرے، (ن) لیگ انتخابات جیتی تو وزیراعظم بااختیار ہوں گے، آنے والی حکومت کو بہت سخت فیصلے کرنا پڑیں گے، چھوٹی جماعتیں ساتھ آتی ہیں تو انہیں کسی پارٹی کے نہیں ملک کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر،ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان بھی شریک تھے۔خرم شیر زمان نے کہا الیکشن نہیں سلیکشن ہورہی ہے، سلیکٹ کرنے والے فیصلہ کرچکے ہیں کسے وزیراعظم بنانا ہے۔پروگرام میں سینیٹر تاج حیدرنے کہا کہ ہمیں ڈر ہے الیکشن کے روز شہری سندھ کے مینڈیٹ کو نہ چھینا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو 2018ء جیسی رکاوٹوں کا سامنا نہیں ۔

این اے 65 گجرات سے آزاد امیدوار وجاہت حسنین ،(ن) لیگ کے امیدوار نصیر احمد عباس سدھواور این اے 213عمر کوٹ سے آزاد امیدوار لال چند ملہی کے آڈیو ویڈیو پیغامات بھی پروگرام میں شامل کیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *