آمنہ ملک کو شادی کے بعد کن حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑا؟

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ ملک نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کے تجربات اور اس میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی۔ مگر شادی کے بعد ان کی زندگی میں ذمہ داریوں کا ایک نیا باب شروع ہوگیا۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان کے ذہن میں شادی کا مطلب صرف خوشیاں اور میل ملاپ تھا، مگر شادی کے چند دن بعد جب تقریبات ختم ہوگئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ زندگی کی اصل ذمہ داریاں کیا ہیں اور شادی کی حقیقت کیا ہے۔

آمنہ نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد ان کو سسرالی گھر کی پابندیاں اور اپنے فیصلوں کی محدودیت کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *