آغا علی نے دوسری شادی کا اشارہ دیا، لیکن دلہن کون ہوگی؟

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ آغا علی نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب آزاد ہیں اور ایک نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آغا نے کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس ان کے لیے کوئی اچھا رشتہ ہے تو وہ بتا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکار آغا علی نے گزشتہ سال اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *