آغا علی بھی نورا فتیحی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند نکلے

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ ایک ٹی وی شو شو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی، انہوں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی۔

انہوں نے بتایا وہ گھر میں اہلیہ، حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر میں کسی سے بھی زیادہ کام کرتا ہوں، کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں، میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا۔ ایک اور سوال کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں گلوکاری نہیں چھوڑ سکتا اور ہاں اداکاری کر سکتا ہوں۔

شو کے میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔اس سوال کے جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فتحی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *