کوئٹہ(پاکستان امیج) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کیلیے صوبائی قیادت کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا ہے ۔ خبر رساں ادارے “پی پی آئی ” کے مطابق جن رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے ان میں میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ اورچیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کے نام شامل ہیں۔ ان رہنماؤ ں کی آج کسی بھی وقت پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image