لاہور (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری لاہور میں 2 ہفتے قیام کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں قیام کے دوران مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مقامی قیادت کو پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور کارکنان کو فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
آصف زرداری نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں مختلف ٹاس سونپے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کے کراچی جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیر کو لاہور آمد متوقع ہے۔
Pakistan Image