لاہور (پاکستان امیج) آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی۔
نجی ٹی وی “دنیا” نیوز کے مطابق شہباز شریف کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے آج بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عدالت کیس میں 2 ملزمان کو بری کر چکی ہے، شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ کمپنیوں کی نااہلی کے سبب قومی خزانے کو 64 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔
Pakistan Image