آسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کی شکست پر بھارتی سابق کھلاڑی عرفان پٹھان ‘مشکل’ میں پھنس گئے

ممبئی (پاکستان امیج) ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹرگلین میکسویل نے دھواں دھار ڈبل سنچری بنا کر افغانستان کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 91 رنز کے مجموعی سکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود تنہا ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 201 رن بنائے۔آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی یقینی فتح شکست میں بدل جانےکے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر سابق بھارتی کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

خیال رہے کہ عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں رقص کیا تھا جس کی ویڈیو خود انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔

آج افغانستان کی شکست کے فوری بعد ایکس پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین عرفان پٹھان سے سوال کرنے لگے کہ وہ کب ڈانس کریں گے، توکسی نے کہا کہ ‘پروگرام تو وڑ گیا’۔

ایک صارف نے میمز کے ساتھ پوسٹ کی کہ میکسویل کی یہ اننگز عرفان پٹھان کے ڈانس کی حقدار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *