آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لکھنو(پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، ٹیم کے کپتان ” داسن شناکا“ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونارتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے ، کرونارتنے پہلے ہی بطور ریزو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں ،داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے ، انجری کی وجہ سے شناکا تین ہفتے کیلئے ایکشن سے آوٹ ہو گئے ہین۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت کو سال مینڈس کو سوپنے جانے کا امکان ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *