آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا، بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

کراچی(پاکستان امیج) ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ شاہین آفریدی پر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *