آسٹریلیا میں سٹیڈیم کےا یک سٹینڈ کو پاکستان کے نام سے منسوب کر دیا گیا

میلبرن (پاکستان امیج )بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی معروف فرنچائز میلبرن سٹارز نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام سے وقف کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بگ بیش لیگ کی فرنچائز نے اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ’’پاکستان بے‘‘ کا نام دیا جائے گا جبکہ رکنیت کو ’ہاؤس آف رؤف‘ سے منسوب کیا جارہا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میلبرن اسٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔دوسری جانب میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *