بنگلورو(پاکستان امیج) شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلورو سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے بھی ہالینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے جبکہ شاہین نے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اس لیے اب تک فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
تیسرے نمبر پر بھارتی بولر جسپرت بمرا کا نمبر ہے جنہوں نے افغانستان کے خلاف 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھی پوزیشن انگلش بولر ریس ٹوپلے کی ہے جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔پانچویں پوزیشن پر ا?سٹریلوی بولر ایڈم زمپا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 47 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image