آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا بابراعظم سے متعلق اہم بیان

سڈنی(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست پر بابراعظم سے متعلق اہم بیان دیدیا۔

ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بابراعظم کو آرام دیا جا سکتا ہے،بابراعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ وہ خود کیا چاہتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ اگر بابراعظم کو لگتا ہے انہیں کسی جگہ مدد سے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں،کھلاڑی کسی تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے بھی بات کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا، سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا، 130 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *