آسٹریلوی کوچ نے محمد حفیظ کے متنازع آؤٹ سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

سڈنی (پاکستان امیج) آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ سے متعلق محمد حفیظ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کو مخصوص ٹائم کے دوران چیلنج کیا جاتاہے، انہوں نے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ سے متعلق محمد حفیظ کے بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تھرڈ امپائر کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ محمد رضوان یقینی طور پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا اور پاکستان کےمابین ٹیسٹ میچ سے متعلق کہا تھا کہ کھیل کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو امپائرز کے فیصلے متضاد تھے، ان کا کہنا تھا کہ رضوان کا فیصلہ ایسا ہوا جہاں سے میچ پلٹ گیا، میں ہمیشہ مانتا ہوں کہ امپائر کال میچ پلٹ دیتی ہے، امپائزر کال کبھی فیور میں جاتی ہے اور کبھی خلاف چلی جاتی ہے، جو بال تین اسٹمپ کو لگے وہ آؤٹ ہونا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *