آسٹریلوی خاتون کرکٹر کو ان کے اپنے ہی کتے نے کاٹ لیا، بی بی ایل سے باہر

کنبرا (پاکستان امیج) کتے کے کاٹنے نے آسٹریلین ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی کو ویمن بگ بیش لیگ سے باہر کر دیا۔آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی کو چند روز قبل ان کے اپنے ہی کتے نے کاٹ لیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایلیسا ہیلی اپنے ہی کتوں کی لڑائی چھڑوا رہی تھیں کہ اس دوران ایک کتے نے ان کے ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا۔

کتے کے کاٹنے کے بعد ایلیسا ہیلی کا فوری طور پر آپریشن ہوا لیکن انجری کے باعث ایلیسا ہیلی ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں۔

ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ یہ ایسی خبر ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی، مجھے سڈنی سکسرز سے پیار ہے، میں ویمن بی بی ایل کھیلنا چاہتی تھی لیکن اب میرا فوکس جلد فٹ ہونے پر ہے، اس دوران میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *