آسان اقساط پر ای بائیکس! اساتذہ کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج ) اساتذہ کو بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا ، ماہانہ قسط 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے اساتذہ کے لیے سفری سہولیات کو بہتر بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے “ای بائیک اسکیم” لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد صوبہ بھر کے اساتذہ کو سستی، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے تحت ایک ای بائیک کی تخمینی قیمت 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہے، حکومتِ پنجاب اس قیمت کا 30 سے 40 فیصد حصہ سبسڈی کے طور پر خود برداشت کرے گی، جبکہ بقیہ رقم اساتذہ کو 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ قسط 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوگی، جو کہ اساتذہ کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

درخواست کا طریقہ کار

سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

امیدواروں کو اپنا شناختی کارڈ (CNIC)، سروس سرٹیفکیٹ، درست ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر جمع کروانا ہوگی۔

درخواست مکمل ہونے پر ویریفیکیشن سلپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، جبکہ اہلیت کی حتمی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رحمت کارڈ کا اجرا، مستحقین کو کتنی رقم ملے گی؟

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email