آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مظفر آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ر غلام مصطفیٰ مغل نے اہم پریس کانفرنس کی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کا عمل جاری ہے، انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں شفاف، منظم اور غیر جانبدار انداز میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے،۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 34 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، آزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں 5 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضلعی اور انتظامی سطح پر رابطہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email