اسلام آباد (پاکستان امیج )نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) راجہ خرم شہزاد اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما علی نواز اعوان آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف وزری پر درج مقدمات میں بری ہوگئے۔
سما کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران ایم این اے راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضری لگا کر بریت کا فیصلہ سنایا جبکہ غیر حاضر ملزمان کی حد تک کارروائی ملتوی کردی۔مقدمات میں نامزد فیصل عارف ، ناصر بادشاہ ، ملک اخلاق اور دیگر ملزمان بھی بری ہوگئے ،ملزمان کے خلاف تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image