آرمی چیف نے ارشدندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

راولپنڈی (پاکستان امیج) ‏آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ڈی ایچ اے ملتان میں پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی جس کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی تھا۔ارشد ندیم کے بچوں کی تعلیم مفت ہوگی اور پورے خاندان کو سی ایم ایچ سے مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *