آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ کی ملاقات

راولپنڈی (پاکستان امیج) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کاخیرمقدم کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھاکہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانیوں کیلئے باعث اعزاز ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان حرمین الشریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور خادم حرمین کا گہرا احترام کرتے ہیں .

آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد کاکہنا تھاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی،فلسطین اورکشمیرکےعوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق امام کعبہ نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہارکیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھےہیں،پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کیلئےگہری عقیدت ہے،دونوں برادرممالک کےدرمیان اتفاق رائےسمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امام کعبہ نےامت کےامن،استحکام اوراتحادکےلیےدعاکی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *