آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی،اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *