آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں ؟ جانیے

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں، سمری سےقبل اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اوپرگئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *