آج پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا یا مہنگا؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران جنگ کے بعد سے پاکستان میں 15 روز کے بجائے اب ہفتہ وار بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کیا جاتا ہے اور آج رات بھی حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے جبکہ بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں حالیہ اتار چڑھاو کی وجہ سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے ہفتہ وار جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 34 سے 35 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ 381.78 اور 380.78 روپے فی لیٹر بالترتیب ہیں۔

وزارت خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں پٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت نے متعدد فلنگ سٹیشنز کو بند کرنے پر مجبور کردیا جب کہ آپریشنل پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email