آج پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

لاہور(پاکستان امیج)آج بروز 20 مارچ کو دنیا کے کئی خطوں میں بشمول پاکستان دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سائنسی اصطلاح میں اسے سپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔ اس دن، دن اور رات تقریباً برابر ہو جاتے ہیں تقریباً 12، 12 گھنٹے۔

اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ایک مارچ میں دوسرا ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔

تاہم ایسے وقت میں دن اور رات کا دورانیہ برابر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضا کے اثر کی وجہ سے دن چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *