آج رات سےطوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد (پاکستان امیج)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے منگل تک تیز موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے واننگ جاری کی ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ خطرہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج رات سے خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے اس دوران مختلف مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے آج رات سے منگل تک تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس دوران بیشترپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *