آبنائے ہرمز عبور کرنے والا تیسرا ایل این جی ٹینکر پاکستان پہنچنے کے قریب

اسلام آباد(پاکستان امیج)قطر سے آنے والا ایل این جی ٹینکر ’’فویرت’’ آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا، یہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں آنے والی مسلسل تیسری کھیپ ہے۔

ایل جی این کی حالیہ کھیپ ملک میں توانائی کے بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والا ایل این جی ٹینکر 26 یا 27 مئی کو اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے سینیئر حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایک اور ایل این جی جہاز بھی آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا، جو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی ایل) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو ’’مِہزم‘‘ نامی ایل این جی بردار جہاز پورٹ قاسم کے پی جی پی ایل ٹرمینل 12 پر لنگر انداز ہوا تھا، ایل این جی ٹینکر تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار مکعب میٹر مائع قدرتی گیس لے کر آیا تھا۔

اس سے دو روز قبل 13 مئی کو ’’الخرائطیات‘‘ نامی کیو فلیکس ایل این جی جہاز اینگرو ٹرمینل پر پہنچا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر مزید طاقتور، کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہو سکتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email